Hull i magen / Urdu
سب بچوں کے لیے جنہیں کھانے میں مشکلات پیش آتی ہیں
کھانا ان بنیادی قدرتی کاموں میں سے ایک ہے جو کہ ہم کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو احساس نہیں ہے کہ تمام بچے کھانے کے وقت اپنا پیٹ بھرنے کے لیے وافر کھانا نہیں کھا سکتے۔ کچھ بچے کھاتے وقت بہت محنت کرتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے کہ جب وہ بہت وہ چھوٹے تھے تو وہ اصل میں بیمار تھے یا انہیں کوئی ایسی بیماری تھی جو کہ کھانا مشکل بنا دیتی ہے۔ یا کوئی اور بالکل ہی مختلف وجہ ہو سکتی ہے۔ ہم ایک معدے کی کھلانے والی نالی تجویز کرتے ہیں (پیٹ میں سوراخ)ان بچوں کے لیے جنہیں دو ماہ سے کھانے کے مسائل تھے۔ اسے گیسٹروسٹامی یا جی-ٹیوب بھی کہا جاتا ہے۔ ہر ایک جس کے پیٹ پر جی-ٹیوب لگی ہو اپنی پسند کا ہر کھانا کھا سکتا ہے، بلکہ یہ جی-ٹیوب اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس بچے یا بچی کے جسم کو وہ تمام غذا مل جائے جس کی اسے ضرورت ہے مگر وہ اپنے طور پر اسے نہیں کھا سکتا۔ پیٹ میں سوراخ ہونا اور اس کے ساتھ کھانے والی نالی ہونا ایک ڈراؤنی بات لگتی ہے۔ یہ جاننا اہم ہے کہ یہ ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے جو کہ بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے کہ اس میں سے کھانے والی ٹیوب گزر جائے۔ جب اس ٹیوب کی مزید ضرورت نہ ہو تو اسے نکالا جا سکتا ہے۔ بس یہ ایک چھوٹا سا نشان چھوڑ جاتی ہے۔
اس کتاب کو ڈیزائن کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ معدے میں کھانے والی نالی لگے بچے اپنی مکمل نارمل زندگی جی سکتے ہیں۔ یہ کتاب بڑی خوبصورتی کے ساتھ واضح کرتی ہے کہ کس طرح کھانے والی نالی لگے بچے کھانوں میں حصہ لے کر جو کھانا بھی ان کو پسند ہو کھا سکتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ غذائیت کو نالی کے ذریعے بھی حاصل کرتے ہیں۔ یہ ہے معدے میں کھانے والی نالی لگے بیشتر لوگوں کی زندگی۔
Nettbutikk [field_private_file] Last ned. Kun for medlemmer